Friday October 18, 2024

تمام معاملات طے پانے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے عامر لیاقت پر بڑی پابندی عائد کر دی

کراچی (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے عامر لیاقت پر کسی بھی قسم کا بیان دینے پر پابندی عائد کردی۔سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ عمران خان نے عامر لیاقت کو بیان دینے سے روک دیا۔پارٹی ڈسپلن سب پر لازم ہے، عامر لیاقت نے آئندہ ایسی بات نہ کرنے کا یقین دلایا ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو وفاق میں حکومت سنبھالے ابھی چند ہی

 

روز ہوئے ہیں اور اسے کئی سنگین اندرونی مسائل کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔پسندیدہ وزارتیں نہ ملنے پر کئی اتحادی اور کئی تحریک انصاف کے رہنما نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ ان رہنماوں میں کراچی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں۔۔عامر لیاقت حسین نے سرعام اپنی ناراضگی کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔گزشہ روزنجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مسلسل نظر انداز کیے جانے پر شدید مایوس کا شکار ہوں۔عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا ہے کہ کراچی نے ووٹ عمران خان کے نام پر نہیں دیا۔ عامر لیاقت حسین کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کو ووٹ ملنے کا سب سے زیادہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ تاہم آج معاملات بہتری کی جانب گئے اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین تمام تحفظات دور کر دیے ہیں۔فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو بہت تیز باولنگ کرنے کی عادت ہے، تاہم وہ صدارتی الیکشن میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ہونے والے پی ٹی آئی کی قیادت اور عامر لیاقت کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں عامر لیاقت نے خوب گلے شکوے کیے۔پارٹی کی مرکزی قیادت نے کہا کہ عامر لیاقت گلے شکوے اور دیگر معاملات کو متعلقہ فورم پر لائیں۔ان کے تحفظات سنیں جائیں گے اور ان پر غور بھی کیا جائے گا۔تاہم اس حوالے سے اہم ترین خبر یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عامر لیاقت حسین پر کسی بھی قسم کا بیان دینے کی پابندی عائد کردی ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ عمران خان نے عامر لیاقت کو بیان دینے سے روک دیا، پارٹی ڈسپلن سب پر لازم ہے، عامر لیاقت نے آئندہ ایسی بات نہ کرنے کا یقین دلایا ہے، اب یہ معاملہ حل ہوچکا ہے۔

FOLLOW US