Friday October 18, 2024

صدارتی انتخابات میں مولانا فضل الرحما ن کی حمایت۔۔۔تحریک انصاف کی اتحادی جماعت نے بڑا جھٹکا دیدیا

کراچی (نیوزڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے صدارتی الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرنے سے انکار کردیا، بہت دیر ہو چکی، رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کا حصہ ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی بھی ہمارے پاس آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد

اب صدارتی انتخابات کے سلسلے میں بھی بھرپور اور زور و شور سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔تحریک اںصاف کی جانب سے عارف علوی، مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کا نام پیش کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کے کراچی میں واقع عارضی مرکزی دفتر پہنچے۔مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان اور دیگر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حق میں بہتر فیصلہ کرے گی۔تاہم دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے صدارتی الیکشن کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے مولانا فضل الرحمان کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اور مولانا کا رشتہ بہت خاص ہے، تاہم بہت دیر ہو چکی، رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کا حصہ ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی بھی ہمارے پاس آئے تھے۔ عامر خان نے 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی، سندھ اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

FOLLOW US