Friday October 18, 2024

حامد میر کو ضمنی انتخابات میں راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کی پیشکش اور وہ بھی کس سیاسی جماعت کی جانب سے۔۔؟؟ دھماکے دار خبر آگئی

کراچی (نیوزڈیسک) حامد میر کو قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کی پیش کش، معروف صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ 2008 کے الیکشن کے بعد جب آصف زرداری اور نواز شریف کی محبت عروج پر تھی، تب راولپنڈی کے ضمنی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کلے شریک چئیرمین نے ٹکٹ دینے کی پیش کش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی میڈیا کے

سینئر ترین صحافی و اینکر حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مرتبہ قومی اسمبلی کی نشست پر الیکش لڑنے کی پیش کش کی گئی تھی۔حامد میر بتاتے ہیں کہ 2008 میں جب سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی محبت و دوستی عروج پر تھی، تب نواز شریف چاہتے تھے کہ آصف زرداری ملک کے وزیراعظم بن جائیں۔حامد میر کا کہنا ہے کہ نواز شریف آصف زرداری کو سیاسی طور پر پھنسانا چاہتے تھے۔ آصف زرداری نے نواز شریف کی چال سمجھتے ہوئے وزیراعظم بننے سے انکار کر دیا تھا۔حامد میر بتاتے ہیں کہ نواز شریف نے آصف زرداری کو راولپنڈی کے ایک حلقے سے ضمنی الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم آصف زرداری نے ضمنی الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی تھی۔ بعد ازاں سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے حامد میر سے رابطہ کیا اور انہیں راولپنڈی کے حلقے سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کی تھی۔ حامد میر بتاتے ہیں کہ سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے انہیں وزیر بنانے کی پیش کش بھی کی تھی۔ تاہم انہوں نے آصف زرداری کی پیش کش قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ حامد میر کا کہنا ہے کہ ان کی رائے میں وہ رکن اسمبلی یا وزیر بن کر کچھ نہیں کر سکتے تھے، اسی لیے انہوں نے آصف زرداری کی پیش کش کو قبول نہیں کیا۔

FOLLOW US