Friday October 18, 2024

وزیراعظم عمران خان نے اپنے سیاسی مخالف اسفند یار ولی کے کزن جو کہ ایک بیوروکریٹ ہیں کو بلا کر کیا کہا ؟ معروف کالم نگار کے ناقابل یقین انکشافات ملاحظہ کیجیے

لاہور (ویب ڈیسک ) معروف کالم نگار مظہر برلاس کا اپنے ایک کالم ” پریشانی ” میں کہنا ہے کہ اے این پی کے سربراہاسفندیارولی کے ایک کزن بیوروکریٹ ہیں۔ کرپشن کے نزدیک بھی نہیں جاتے۔ انتہائی ایماندار افسر ہیں۔ وہ ڈرے ہوئے تھے کہ عمران خان کی حکومت ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرےگی۔

عمران خان نے اس بیوروکریٹ کوبلایا اور کہا کہ تمہاری شہرت بہت اچھی ہے۔تم ایک عمدہ افسرہو۔ میری خواہش ہے کہ تم میرے ساتھ کام کرو۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قائد ایوان منتخب ہوئے جس کے بعد بروز ہفتہ عمران خان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بحیثیتوزیراعظم عوام سے پہلا خطاب کیا جسے پاکستانی عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ان کے خطاب نے کئی لوگوں کو جذباتی بھی کر دیا تھا کیونکہ ان کے چاہنے والے ایک طویل عرصے سے ان کے ساتھ نیا پاکستان بنانے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب نے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھی پذیرائی حاصل کی۔۔۔عمران خان کا وزیراعظممنتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب بین الاقوامی میڈیا پر بھی نشر کیا گیا۔پاکستانی عوام بھی عمران خان پر بہت بھروسہ کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ 2018ء کے انتخاباتمیں انہوں نے پرانے چہروں کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو منتخب کیا۔۔۔پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں تبدیلی لانے کے نام پر ووٹ لیا اور اب پاکستانی قوم بھی وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف سے ملک کیں مثبت تبدیلی لانے کی امید رکھتی ہے۔جب کہ عمران خان نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اب ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے اور قوم کا پیسہ صرف قوم پر لگائیں گے

FOLLOW US