Friday October 18, 2024

وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کے دور حکومت میں منگوائی گئی نہایت پر تعیش چیزیں نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا، لیگی قیادت میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے نواز لیگ کے دور میں منگوائی گئی پرتعیش گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا، کیبنٹ ڈویژن نے فیصلے پر عمل درآمد کی تیاری شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نواز حکومت نے جاتے جاتے بھی ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کا موقع ہاتھ سے

جانے نہ دیا، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چھ مرسڈیز ایس 600 گاڑیاں منگوائی تھیں، تمام گاڑیاں ہائی ٹیک اور بم پروف ہیں اور ایک گاڑی کی قیمت تقریبا اٹھارہ کروڑ روپے ہے۔وزیراعظم عمران خان تمام پرتعیش گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کی ہدایت پر کیبنٹ ڈویژن نے نیلامی کی تیاری شروع کردی ہے، نیلامی کےلئے اشتہار جاری کیا جائے گا۔وزیراعظم نے تمام عمل آئندہ ماہ تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائےگی۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ حکمرانی کرنے والوں کے رہن سہن سے آپ سب کو بچانا چاہتا ہوں، پاکستان میں وزیراعظم ہاؤس کے 524 ملازم ہیں، وزیراعظم ہاؤس 1100کینال پر واقع ہے، وزیراعظم کیلئے33بلٹ پروف سمیت 80گاڑیاں ہیں، ہم ان کو نیلام کرکے اس پیسے کو قوم کے استعمال میں لائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکریٹریز اور سول انتظامیہ کے پاس بھی بے پناہ مراعات ہیں، وزیراعظم کے بیرونی دوروں65 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ ہوتی ہے، مغرب میں جانور بھی بھوکے نہیں رہتے وہاں ان کےلئےبھی اسپتال ہیں، ہمارے انسانوں کا حال مغرب کے جانوروں سے بھی برا ہے۔

FOLLOW US