Friday October 18, 2024

نیا بلدیاتی نظام ۔۔۔۔۔ سینئر صوبائی وزیر علیم خان اس ہفتے قوم کو کیا سرپرائز دینے والے ہیں ؟ بریکنگ نیوز آگئی

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر وزیر اور وزیر بلدیا ت عبدالعلیم خان ہفتے کو نئے بلدیاتی نظام کے ترمیم شدہ مسودے کی وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے ۔ مسودے پر ہنگامی بنیادوں پر تیاری جاری ہے ۔ دوست ملک ترکی امریکہ ، برطانیہ کے بلدیاتی نظام کا بھی بغور جائزہ لیا جارہا ہے ۔

نامور صحافی نسیم قریشی اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔۔۔ پنجاب کے بلدیاتی نظام کو تبدیل کر کے بااختیار نظام لانے کے حوالے سے ہنگا می بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے ۔ پہلے محکمانہ اجلاس میں وزیر بلدیات عمران خان نے نئے بلدیاتی انتخابات کا مسودہ تیار کرنے کے لیے48 گھنٹے کا وقت دیا ہے ۔ 2001 اور 2013 سے بہتر بلدیاتی نظام کے لئے ترکی برطانیہ اور امریکہ کے بلدیاتی ڈھانچہ کا بغور مطالعہ کیا جارہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیر بلدیات کا پورٹ فولیو علیم خان کو دیتے ہوئے سب سے پہلا ٹارگٹ نئے بلدیاتی نظام کا منصوبہ تیار کرنے کو کہا ہے جس کا مقصد اختیار نچلی سطح تک منتقل کرنا اور عوام کو براہ راست ریلیف دینا ہے جس میں تعلیم صحت ، صاف پانی ،بہترین سینٹری وسیورج سسٹم اور اور میونسپل سروسز کی فراہمی شامل ہے ۔ ڈرائع کے مطابق عبدالعلیم خان ہفتے کو نئے بلدیاتی نظام کے ترمیم شدہ مسودے کی وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے ۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وفاقی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےتحت آئندہ ماہ مزید 8 سے 10 وزراء کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ اس وقت 16 وزرا اور 5مشیروں پر مشتمل ہے اور کئی وزارتیں اب تک خالی ہیں جن کے قلمدان وزیراعظم کے پاس ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ بہت ساری وزارتیں خالی ہونے کی وجہ سے حکومتی مشینری اپنا کام درست طریقے سے انجام نہیں دے پارہی اور فیصلہ سازی کے اقدمات میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جس طرح اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے لیکن اس کے 6 وزرا کے عہدے خالی ہیں جن میں مواصلات، پاور ڈویژن، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، نجکاری، شماریات اور آبی وسائل شامل ہیں، ان وزارتوں کے فیصلے سیکریٹری کی حد تک تو ہوسکتے ہیں لیکن اہم فیصلے نہیں ہو پارہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے خالی وزارتوں کو پر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جس کے بعد آئندہ ماہ 8 سے 10 وزرا کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہےکہ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کے امور دیکھنے کےلیے شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور وہ اس کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔اور عمران خان کے قابل بھروسا آدمی ہیں

FOLLOW US