Friday October 18, 2024

تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے کیا گیا سب سے پرانا وعدہ نبھانے کا اعلان کر دیا، ملک بھر میں کیا ہونے جارہا ہے؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے کیا گیا سب سے پرانا وعدہ نبھانے کا اعلان کر دیا، ملک بھر میں کیا ہونے جارہا ہے؟.. تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مشرف دور کے بلدیاتی نظام کو ترامیم کے بعد دوبارہ سے لاگوکیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین

عمران خان وزیر اعظم بننے سے پہلے اور اپنی انتخابی مہم کے دوران جن اداروں کی درستگی کے حوالے سے بات کرتے رہے ہیں ان میں ایک ملک کا بلدیاتی نظام بھی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اکثر اپنی انتخابی مہم کے دوران اس بات کا تذکرہ کیا کہ بلدیاتی نظام کو ٹھیک کرنا انکا خواب ہے۔اس سلسلے میں وہ بارہا عوام کو یقین دلاتے رہے ہیں کہ ہم حکومت میں آکر بلدیاتی نظام میں اصلاحات لایں گے۔۔تحریک انصاف کا موقف ہے کہ اراکین اسمبلی کا بنیادی کام قوانین سازی ہے نہ کہ ترقیاتی منصوبے ،ترقیاتی منصوبوں کی ذمہ داری بلدیاتی نمائندوں کا کام ہے۔اس لئیے اگر ہم نے جمہوریت کو مضبوط کرنا اور اس کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل کرنے ہیں تو اس ایک ہی حل ہے کہ ہم اپنے بلدیاتی نظام کو مظبوط بنائیں ۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی نظام کو از سر نو زندہ کرنے کی جانب قدم بڑھا دیا ہے۔۔تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مشرف دور کے بلدیاتی نظام کو ترامیم کے بعد دوبارہ سے لاگوکیا جائے گا۔اس سلسلے میں سب سے پہلے پنجاب میں نظام کو تبدیل کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مشرف دور کے بلدیاتی نظام کو ترامیم کے بعد دوبارہ سے لاگوکیا جائے گا۔

FOLLOW US