Friday October 18, 2024

وزیراعظم عمران خان کا اپنی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، مزید کتنے وزراشامل کئے جائیں گے؟ فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کافیصلہ کیا ہے ،وفاقی کابینہ میں توسیع صدارتی انتخاب کے بعدہوگی۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 8 سے 10 وزراحلف اٹھائیں گے،وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی کو سینیٹ سے بھی نمائندگی ملے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی کووفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ میں علی امین گنڈاپوراورعلی زیدی کوبھی شامل کرنے کا امکان ہے۔

FOLLOW US