Friday October 18, 2024

چیف جسٹس اگر میرا شو دیکھ رہے ہیں تو مجھے بلائیں، ارشد شریف نے شو میں ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس نے بلا کر لفظی چھترول کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس اگر میرا شو دیکھ رہے ہیں تو مجھے بلائیں، ارشد شریف نے شو میں ایسی بات کہہ دی کہ چیف جسٹس نے بلا کر لفظی چھترول کر دی.. سپریم کورٹ نے گزشتہ رات نجی ٹی وی اے آروائے نیوز کے پروگرام” پاور پلے“ میں آصف زردای کے بیان حلفی پر مباحثے کرانے کا سخت نوٹس لیا اور اینکر ارشد شریف کو طلب کیا

تھا ۔تفصیلات کے مطابق صحافی ارشد شریف کے گزشتہ رات کے پروگرام پر نوٹس اور انہیں طلب کرنے پر صحافی سمیت ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر سپریم کورٹ پہنچے جہاں سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے اینکر ارشد شریف کی سرزنش کی اور کہا کہ ” کس طرح آپ ٹی وی پر عدالت لگا سکتے ہیں جب مقدمہ زیر التوا ہے، آپ کے پاس میڈیا ہے تو اس طرح لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں گے، پھر کہتے ہیں کہ مجھے صبح سپریم کورٹ بلا لے، بلا لیا ہے آپ کو اب بتائیں جو رات آپ بڑے غرور سے کہہ رہے تھے۔“یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ رات کے پروگرام میں آصف زرداری کے حلف نامہ جمع کروانے پر مباحثہ ہوا، حلف نامے میں کہا گیا تھاکہ میری کسی قسم کی باہر کوئی پراپرٹی نہیں ہے جس پر ارشد شریف کے پاس کوئی پرانا حلف نامہ تھا جسے دکھا کر وہ پروگرام میں شریک لوگوں سے پوچھنے لگے کہ ان میں سے اصلی کونسا ہے اور اگر زرداری اس میں جھوٹے ثابت ہوتے ہیں تو کیا سزا ہو گی ؟ اسی پروگرام میں ارشد شریف نے خود کہا کہ ” چیف جسٹس اگر میرا شو دیکھ رہے ہیں تو مجھے بلائیں ۔

FOLLOW US