Friday October 18, 2024

اناللہ و انا الیہ راجعون: ملکی فضا میں سوگ کا سماں ، عظیم پاکستانی ہیرو انتقال کر گئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) عظیم پاکستانی جنگی ہیرو سپاہی مقبول حسین انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق قوم کیلئے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عظیم پاکستانی جنگی ہیرو سپاہی مقبول حسین انتقال کر گئے ہیں سپاہی مقبول حسین سی ایم ایچ ہسپتال اٹک

 

میں زیر علاج تھے جہاں وہ جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔سپاہی مقبول حسین 1965 کی جنگ میں جنگی قیدی بنے تھے اور انہیں بھارت میں قید کر لیا گیا تھا۔ بھارت میں سپاہی مقبول حسین پر جیل کے اندر بدترین تشدد کیا جاتا رہا اور کئی برس تک مسلسل اذیت دی جاتی رہی۔ سپاہی مقبول حسین کو 2005 میں رہا کیا گیا تھا۔ رہائی کے وقت سپاہی مقبول حسین کی کی جسمانی اور ذہنی صحت ابتر حالت میں تھی۔مرحوم سپاہی مقبول حسین کو ملک و قوم کیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دینے پر ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔جبکہ اب پاک فوج کی جانب سے مرحوم سپاہی مقبول حسین کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ مرحوم سپاہی مقبول حسین کی تدفین کل بروز بدھ ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بھی اس افسوسناک خبر پر ردعمل دیتے ہوئے سپاہی مقبول حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ عوام کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر مرحوم سپای مقبول حسین کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں

FOLLOW US