Friday October 18, 2024

بریکنگ نیوز!!! عامر لیاقت پی ٹی آئی سے فارغ۔۔صبح صبح دھماکہ دار خبر آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف میں طوفان اٹھ رہاہے ،عمران خان بار بار بلانے کے باوجود کراچی نہیں آرہے ۔اتنے کم خرچ میں ہیلی کاپٹر آئل سے نہیں چلتا بلکہ عشق کی اڑان سے اڑتاہے ۔

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ کراچی میں ووٹ عمران خان کے نام پر نہیں پڑا اور عمران خان باربار بلانے کے باوجو کراچی میں نہیں آرہے اور میری بات کا جواب نہیں دے رہے ۔ تحریک انصاف میں طوفان اٹھ رہاہے ۔ میں قومی اسمبلی میں عمران خان کے کہنے پر آصف زرداری کے پاس گیا تھا ، عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ میں آصف زرداری کے پاس جاﺅں اور ان سے اپوزیشن کے احتجاج میں حصہ نہ لینے کا کہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا تھا گورنرہاﺅس میں اجلاس نہیں ہونگے لیکن اب اجلاس گورنر ہاﺅس میں ہور ہے ہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف میں فاورڈ بلاک نہیں بن رہا لیکن شیڈو منسٹری جیسا کچھ ضرورہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں الیکشن عمران خان کی وجہ سے نہیں جیتا بلکہ اپنی محنت سے جیتاہے ۔ہیلی کاپٹر کے 55روپے فی کلو میٹرخرچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اتنے کم خرچ میں ہیلی کاپٹر آئل پر نہیں اڑتابلکہ عشق کی اڑان سے اڑتاہے ۔ کہ اتنے کم خرچ میں ہیلی کاپٹر آئل پر نہیں اڑتابلکہ عشق کی اڑان سے اڑتاہے ۔

FOLLOW US