Friday October 18, 2024

بریکنگ نیوز!وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، وجہ جان کرآپکو بھی حیرانی ہو گی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ہوزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نہیں میں جاؤں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے

 

اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس بات کا ذکر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دیگر ترجیحات کے باعث اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےاجلاس میں نہیں جائیں گے، وزیراعظم ملک کے اقتصادی معاملات کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی میں کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکومت پاکستان عوام اور علمائے کرام کے جذبات سے غافل نہیں، حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں، حکومت پاکستان جو کرسکتی ہے کرے گی، اس سے متعلق سب کا مؤقف واضح ہے۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج شام ہونے والے رابطے میں ڈچ وزیر خارجہ کو قوم کے احساسات سے آگاہ کردیا ہے۔یاد رہے کہ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آج شام وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیرخارجہ سے رابطہ کیا تھا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹیلی فونک رابطے میں ڈچ ہم منصب سے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھایا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح الفاظ میں ہالینڈ کے وزیر خارجہ کو بتا دیا کہ ایسےاقدامات سے دنیا کے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونگے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے اقدامات سے نفرت اور عدم برداشت کو تقویت ملے گی۔تاہم ڈچ وزیرخارجہ سے اس موقع پر اس معاملے پر غور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

FOLLOW US