Friday October 18, 2024

تحریک انصاف کی ’’تبدیلی‘‘ حکومت کی جانب سے عوام پر ناقابل برداشت مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایل پی جی کے بعد نئی حکومت کی صارفین پر بجلی بم گرانے کی تیاری سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 62 پیسے بڑھانے کی درخواست کردی ہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ((نیپرا)) کی جانب سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجسی کی درخواست پر کل سماعت کی جائے گی نیپرا کے مطابق درخواست

 

جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جولائی میں فی یونٹ بجلی کیپیداواری لاگت کا اوسط تخمینہ 4 روپے 98 پیسے مقرر تھا تاہم فی یونٹ بجلی کی اوسط فیول لاگت 5 روپے 60 پیسے رہی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کے مطابق جولائی میں 24.51 فیصد بجلی ایل این جی پر پیدا کی گئی جب کہ کوئلے سے 12.63 فیصد اور فرنس آئل سے 9.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی نیپرا کے مطابق نیوکلیئر ذرائع سے 5.35 فیصد اور ہوا سے 3.12 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جولائی میں مجموعی طور پر پونے 14 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی�

FOLLOW US