Saturday October 19, 2024

تحریک انصاف میں بھونچال،متعدد رہنماؤں کو ایک ساتھ فارغ کردیا گیا

کوہاٹ (نیو ڈیسک) کوہاٹ میں عام الیکشن کے دوران پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں کی شامت آگئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے اندر آپریشن شروع کر دیا ڈسٹرکٹ کونسلرز ‘ تحصیل کونسلرز ‘یوتھ کونسلرز اورپارٹی کے بعض عہدیداروں کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں پارٹی

 

کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں تحریک انصاف نے بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے ۔گزشتہ روز کوہاٹ تحریک انصاف ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تر ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسلران دلبر خان‘ ڈاکٹر مطیع اللہ شاہ‘ ریاض خان ‘ جاسم سادات اور تحصیل کونسلرز عمر دراز‘ غنچہ گل ‘ ناظر محمود‘طاہر علی ‘ ضمیر گل ‘ریحانہ بیگم اور پارٹی کے عہدیداران شہباز گل شنواری سینئر وائس پریذیڈنٹ سائوتھ ریجن ‘فاروق زمان شنواری سینئر وائس پریذیڈنٹ اور پیر تصورشاہ وائس پریذیڈنٹ کو پارٹی سے خارج ہونے کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفیکیشن ساوتھ ریجن کے صدر علی امین گنڈا پور نے جاری کیا ہے۔پارٹی سے خارج کئے گئے ناظمین اور عہدیداران پر یہ الزام عائد کیاگیاہے کہ انہوںنے عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کے بجائے مخالف سیاسی پارٹی کے امیدواروں کو کھلے عام سپورٹ کیا ہے جو کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سیاسی اصولوں کی خلاف ورزی اور پارٹی کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ۔کوہاٹ میں عام الیکشن کے دوران پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں کی شامت آگئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے اندر آپریشن شروع کر دیا ڈسٹرکٹ کونسلرز ‘ تحصیل کونسلرز ‘یوتھ کونسلرز اورپارٹی کے بعض عہدیداروں کو پارٹی رکنیت سے فارغ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

FOLLOW US