Saturday October 19, 2024

صدارتی انتخاب کے معاملے میں ڈرامائی تبدیلی، پیپلزپارٹی نےبڑاکارروائی ڈال دی، تحریک انصاف کے ساتھ ہاتھ ملانے کا اشارہ دیتے ہوئے ناقابل یقین مطالبہ کر ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک) صدارتی انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے اہم مطالبہ کر ڈالا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے درخواست کی ہے کہ وہ اعتزاز احسن کے مقابلے میں عارف علوی کو دستبردار کروا لیں۔تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں صداری انتخابات پاکستانی سیاست کا ہاٹ ایشو بن چکے ہیں۔۔

پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوار سامنے نہیں لایا جاسکا۔اس ساری صورتحال کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔بنیادی طور پر اعتزاز احسن کا نام بطور صدر ہی متحدہ اپوزیشن میں پھوٹ کا باعث بنا۔مسلم لیگ ن نے اعتزاز احسن کے نام پر اتفاق کرنے سے انکار کردیا اور سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر اعتزاز احسن ،،نواز شریف نے معافی مانگ لیں تو انکو قبول کیا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب تحریک انصاف نے عارف علوی کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔متحدہ اپوزیشن میں تنازعے کا فائدہ پاکستان تحریک انصاف کو ہوا ہے۔اپوزیشن کی جانب سے دو امیدواروں کے سامنے آنے سے پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کے جیتنے کے امکانات بہت روزن ہو چکے ہیں۔ایسے ہی وقت میں جب پاکستان تحریک انصاف صدر کا عہدہ بھی حاصل کرنے جارہی ہے،،پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں قربتیں بڑھنے لگیں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے اعتزاز احسن کو بہترصدارتی امیدوار قرار دیا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سسی پلیجو نے درخواست کی کہ ہم درخواست کرتے ہیں کہ عارف علوی کو اعتزاز احسن کے مقابلے میں دست بردار کروا لیا جائے ۔اس پر پاکستان تحریک انصاف کا تاحال موقف سامنے نہیں آیا تاہم تحریک انصاف کی جانب سے ایسا کوئی بھی قدم اٹھانا مشکل بلکہ نا ممکن ہے

FOLLOW US