Saturday October 19, 2024

موجودہ نظا م کتنے دن میں ٹھیک ہو گا؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی خاموشی توڑ دی

لاہور (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ 10 دن میں موجودہ نظام کو 100فیصد درست نہیں کیا جا سکتا ، ہمارے ناقدین ہمیں کہیں بھی کو ئی سپیس دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں

اور حکومت کو ایک بہت مضبوط اپوزیشن کا سامنا ہے جو ہمارے سامنے بیٹھی ہے ۔اس وقت ملک میں گڈ گورننس کے ساتھ ساتھ اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ میڈیا میں جاری تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ناقدین ہمیں کہیں بھی سپیس دینے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ ہم تبدیلی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اس کو قدم بہ قدم درست کرناہے ۔ اگر کسی انفرادی شخص کی کوئی غلطی سامنے آتی ہے تو عمران خان اس کو دیکھ رہے ہیں اور اس کی اصلاح کی جائیگی ۔

FOLLOW US