Saturday October 19, 2024

جیل کی کوٹھریاں صاف کر لی گئیں، فریال تالپور ، آصف علی زرداری اور شہباز شریف کتنے عرصے میں جیل میں ہوں گے؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر

لاہور (نیوزڈیسک) معروف سینئر صحافی مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اگلے دو مہینوں میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور شہباز شریف اپنی تیاری پکڑ لیں کیونکہ جیل کی کوٹھڑیاں صاف ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ آصف علی زرداری ابھی تک صرف اس لئے بچے ہوئے ہیں کہ ان کا کوئی کاروبار اپنے نام

پر نہیں بلکہ دوستوں کے نام پر ہیں۔ اب جبکہ ان کے دوست پکڑے جا رہے ہیں جیسا کہ انور مجید، ڈاکٹر عاصم بھی دوبارہ پکڑے جائیں گے اور حسین لوائی پر پہلے ہی تلوار گر چکی ہے، تو زرداری کیلئے اب ان سے الگ رہنا بالکل ممکن نہیں رہے گا، وہ یا جیل جائیں گے یا ان کے دوست خود انہیں جیل بھجوائیں گے۔مبشر لقمان نے کہا کہ وہ وقت آنے والا ہے کہ اگلے دو مہینے میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور شہباز شریف اپنی تیاری پکڑ لیں کیونکہ جیل کی کوٹھڑیاں صاف ہیں۔

FOLLOW US