Saturday October 19, 2024

نئی حکومت آتے ہی خفیہ ادارے سمیت بڑے بڑے اداروں کے سربراہان کی چھٹی، دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے حساس ادارے سمیت کئی اہم اداروں کے سربراہان برطرف کردیے، ڈاکٹر سلیمان کو ڈی جی آئی بی جبکہ مہرخالق داد لک کو نیکٹا کا کوآرڈینیٹر تعینات کردیا گیا، صدر نیشنل بینک کو بھی برطرف کرنے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کے سینیر افسران کی تبادلوں کی توثیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف

کی وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں بہت بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔اس سلسلے میں منگل کے روز بہت بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے منگل کے روز ملک کے اہم سول حساس ادارے کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے حساس ادارے سمیت دیگر کئی اہم اداروں کے سربراہان بھی برطرف کر دیے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے جن اداروں کے سربراہان کو برطرف کیا گیا ہے، ان میں انٹیلی جنس بیورو، نیشنل بینک آف پاکستان،، نیکٹا اور دیگر شامل ہیں۔وفاقی حکومت نے سول حساس ادارے انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان کو انٹیلی جنس بیورو کا سربراہ تعینات کر دیا ہے۔ جبکہ وفاقی حکومت نے صدر نینشل بینک سعید احمد کو بھی برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سیکورٹی امور کے اہم ادارے نیکٹا کیلئے مہرخالق داد لک کو نیکٹا کا کوآرڈینیٹر تعینات کردیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے محمد جہانزیب خان کو چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹری ریونیو ڈویژن تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی حکومت کے سینیر افسران کی تبادلوں کے فیصلے کی توثیق بھی کر دی ہے۔ جبکہ بیشتر تعیناتیوں کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت آنے والے چند روز میں بیوروکریسی میں مزید اکھاڑ پچھاڑ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

FOLLOW US