اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم مجاہد آفریدی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کےلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق مردان میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی جسے اس کے کزن مجاہد اللہ آفریدی نے رشتے سے انکار پر
فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، کے سعودی عرب فرار ہونے پر پاکستان نے سعودی حکام سے ملزم کی انٹرپول کے ذریعے گرفتار ی کا مطالبہ کر ڈالا۔ ملزم نے چندروز قبل اپنی کزن عاصمہ بی بی کو کالج سے واپسی پر فائرنگ کرکے مار ڈالا تھا۔ ملزم کے بھائی کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ خود ملزم کی گرفتاری کےلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی ہے۔