Saturday October 19, 2024

تحریک انصاف نے اپنے ہی چودہ رہنمائوں کو پارٹی سے فارغ کر دیا، وجہ ایسی کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے عام انتخابات میں پارٹی کی مخالفت کرنے اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر 14اراکین کی رکنیت منسوخ کر دی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون ان تمام اراکین کا تعلق خیبرپختونخوا ساؤتھ ریجن سے ہے جن میں پارٹی کے مختلف عہدیدار اور ضلعی کونسلرز شامل ہیں۔ ان اراکین کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن تحریک

انصاف کے پی ساؤتھ ریجن کے صدر علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز جاری کیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان اراکین نے پارٹی کے نظرئیے پر سمجھوتہ کیا، پارٹی کے انتخابی امیدواروں پر مختلف الزامات عائد کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور مخالف پارٹیوں کے امیدواروں کی حمایت کی۔ جس سے پارٹی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ چنانچہ ان اراکین کی رکنیت معطل کی جاتی ہے۔جن عہدیداروں کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں کوہاٹ ڈسٹرکٹ کونسلر دلبر خان، یونین کونسل گمبٹ تحصیل کونسلر طاہر علی، کوہاٹ شکردرہ رورل 1ڈسٹرکٹ کونسل جاسم سادات، شکردرہ اربن ڈسٹرکٹ کونسلر ریاض خان، شکردرہ تحصیل کونسلر عمر دراز، شکردرہ تحصیل کونسلر ریحانہ بیگم، نائب ناظم تحصیل لاچی نذر محمود، لاچی تحصیل یوتھ کونسلر مطیع اللہ، اربن 5ڈسٹرکٹ کونسلر ڈاکٹر مطیع اللہ شاہ، پی ٹی آئی کے پی سینئر نائب صدر ساؤتھ ریجن فاروق زمان شنواری ، کوہاٹ یوسی جرما تحصیل کونسلر غنچہ گل، کوہاٹ یوسی سرگل تحصیل کونسلر زرمیر گل اور کوہاٹ ڈسٹرکٹ وائس پریزیڈنٹ پیر تصور شاہ شامل ہیں۔

FOLLOW US