Saturday October 19, 2024

’’تبدیلی آنہیں گئی تبدیلی آگئی ہے‘‘ وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان ! تمام وزاء اور وزیراعلیٰ کو اہم ترین حکم جاری کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر لگایا جائے گا، تحریک انصاف کے وزراء اور وزیراعلیٰ بغیر

پروٹوکول کے کام کریں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے گا۔ ماضی میں عوام کا پیسہ حکمرانوں کے محلات بنانے پر خرچ کیا گیا، حکومت ماضی میں عوام کے پیسے سے اپنے محلات بنانے والوں کو بے نقاب کرے گی اور ان سے قومی دولت کو واپس لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزراء اور وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول کام کریں گے اور فضول اخراجات سے اجتناب کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے میٹرو بس کی بڑی تعریف کی مگر یہ بس سروس خسارے میں جا رہی ہے اور سارا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے۔

FOLLOW US