Saturday October 19, 2024

میرے بعد اب تیری باری ، آصف علی زرداری کیساتھ اب کیا ہونیوالا ہے؟ نواز شریف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کو خطرے سے آگاہ کر دیا میڈیا رپورٹس لے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مزید ساتھ نہیں چل سکتی۔۔جمہوریت کی بقا کے لیے ضروری تھا کہ دونوں بڑی

سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں۔پیپلزپارٹی کو جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کو آہنی اور قانونی طریقے سے ہٹانے کے لئے ہمارا ساتھ دینا چاہئے تھا ۔ نواز شریف نے لیگی رہنما ئوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی مجبوریاں ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے شاید بچ جائیں گے مگر یہ ممکن نہیں ہے۔اس موقع پر نواز شریف نے صدارتی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کا بغل بچہ نہیں بننا چاہئیے۔نواز شریف نے ن لیگی رہنماؤں کو متفقہ صدارتی امیدوار لانے کے معاملے میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مزید مشاورت سے بھی منع کر دیا۔ اور نہیں ہدایت کی کہ وہ صدارتی انتخاب میں مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیں۔یاد رہے گزشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے موقع پر آصف علی زرداری سے صحافیوں سے سوالات کیے۔ صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ ان کیسز کے ذریعے سے آپ کو کنٹرول کیا جائے گا؟ تو انہوں نے کہا کہ کون ایسا کہتا ہے ؟میرے خلاف یہ تمام کیس نواز شریف کے دور میں بنے اور انہوں نے ہی یہ کیس بنوائے۔تاہم نواز شریف نے آصف زرداری کو تنبیہ کی ہے کہ اگر آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں۔خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

FOLLOW US