Saturday October 19, 2024

ایک ہفتے کی حکومتی کارکردگی پر رپورٹ جاری ، وزیراعظم عمران خان کے چھکے چوکے دیکھ کر مخالفین کے منہ بند ہو جائیں گے

اٹک (نیوزڈیسک) ایک ہفتے کی حکومتی کارکردگی وزیر اعظم عمران خان کے چھکے چوکے ، توہین رسالت ؐ کے خلاف قرار داد منظور ، ہالینڈ سفیر توہین رسالت کے معاملہ پر طلبی ، میٹرک تک قرآن کی تعلیم لازمی قرار ، وزیر اعظم ہائوس چھوڑنے کا فیصلہ یعنی کم از کم ایک ارب روپے سالانہ کی بچت ، 531 کی جگہ 2 ملازمین رکھنے کا فیصلہ ، درجنوں

گاڑیوں کی جگہ صرف 2 گاڑیاں رکھنے کا فیصلہ ، پروٹوکول کی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ ، حلف نامے کی تقریب پر 80 سے 90 لاکھ روپے کے بجائے 50 ہزار روپے کا خرچہ ، نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد جس کے بعد سکھ اور انڈین حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں ، کل بھوشن کا کیس عدالت میں جیتنے کا عزم ، ترقی کی مدد کرنے کا اعلان ، بھارت کو سیلاب میں انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیشکش ، امریکی موقف کی تردید ، دورہ امریکہ کیلئے 40 سے 80 لوگوں کی جگہ صرف 3 ضروری افراد لے جانے کا فیصلہ ، فرسٹ کلاس میں سفر ختم ، باہر ممالک میں فائیو سٹار ہوٹل میں قیام ختم ، اربوں روپے کی صوابدیدی فنڈز ختم ، کروڑوں روپے کے سرکاری خرچہ پر باہر علاج ختم ، تمام منتخب لوگوں کیلئے پروٹوکول ختم ، ابھی ہفتہ ہوا ہے اس لیے یہ فہرست لکھنی ممکن ہے امید ہے کہ جب چند مہینے گزریں گے تو یہ فہرست اتنی طویل ہو جائے گی کہ لکھنی ممکن نہیں رہے گی یہ ہے وہ عمران خان جس نے کہا تھا کہ میں خود سے شروعات کرونگا ۔

FOLLOW US