Saturday October 19, 2024

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سرکاری اجلاسوں میں چائے پیش نہ کی جائے ، بلکہ کیا چیز پیش کی جائے ، محمود خان نے حکم دیدیا

پشاور(نیوز ڈیسک )وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے سرکاری اجلاسوں میں چائے کے پیش کئے جانے پر پابندی عائد کردی اورکفایت شعاری پر عمل درآمد کرتے ہوئے احکاما

ت جاری کئے کہ اجلاس میں بوتل کے بجائے گلاس میں پانی پیش کیاجائے۔وہ پیر کے روز صوبائی دارالحکومت پشاورمیں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان بی آرٹی سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے احکامات جاری کئے کہ اب سرکاری اجلاس میں کسی قسم کے مہمان کو بھی چائے نہیں پیش کی جائیگی پارٹی نے 2018 کے انتخابات میں عوام سے جو مینڈیٹ لیاہے کفایت شعاری پرعمل درآمد کرتے ہوئے اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرناہوگا۔اجلاس کے دوران وزیراعلی محمودخان نے احکامات جاری کئے کہ کسی بھی تقریب میں بوتل کے پانی کونہیں پیش کیاجائے گابلکہ گلاس میں مہمان کو پانی دیاجائیگا۔ترجمان وزیراعلی کے مطابق سرکاری تقریبات میں دیگرخرچوں میں کمی لانے کیلئے جلد احکامات جاری کئے جائینگے۔

FOLLOW US