Saturday October 19, 2024

100 دن کے اندر اندر یہ کام لازمی ہو جانا چاہیے۔۔۔۔۔وزارت داخلہ کو وزیراعظم عمران خان نے کونسا ٹاسک سونپ دیا ؟ ہلچل مچا دینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانا سب سے بڑا چیلنج ہے۔وزارت داخلہ میں اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کو ماتحت اداروں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے

عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ ملک سے لوٹی گئی دولت کی واپسی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) منظم جرائم اور کرپشن کے خاتمے کیلئے مربوط روابط قائم کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں،ان کو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کیا کہ وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی ادارے شہریوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔وا ضح رہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وزارت داخلہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے لوٹی اورغیرقانونی دولت کوواپس لانا بڑاچیلنج ہے، وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب مل کرکام کریں، منظم جرائم اورکرپشن کے خاتمے کے لئے مربوط روابط قائم کئے جائیں. عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے.وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے.یاد رہے کہ آج سینیٹ میں‌ توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قراردارد کی منظوری کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے عمران خان نے او آئی سی کو متحرک اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا.

FOLLOW US