Thursday January 16, 2025

عمران خان کی پہلی محبت جمائمہ نہیں بلکہ کون ہیں؟قریبی ساتھی نے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں کرکٹ میں بہتری آئے گی۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے اور امید ہے کہ ان کے دور میں کرکٹ میں بہتری آئے گی، پاکستان میںٹیلنٹ بہت زیادہ ہے، اسے صرف نکھارنے کی

 

ضرورت ہے۔ پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے گوجرانوالہ میں ٹرائلز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر حصے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور لاہور قلندرز نے نوجوانوں کو ٹیلنٹ دکھانے کا موقع دیا۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز سے اچھے بلے باز، سپنرز اور وکٹ کیپر ملے ہیں جبکہ فخر زمان کو بھی لاہورقلندرز ہی سامنے لے کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں اور شدید گرمی میں بھی لاہور قلندرز کے کوچز نے بہت محنت کی ہے۔

FOLLOW US