Saturday October 19, 2024

اپنی حد میں رہیں، چیف جسٹس اور چئیرمین نیب کی اہم ملاقات۔ ۔۔چیف جسٹس نے کیا حکم دیدیا؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارسے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ملاقات کی،جس میں نیب کیسز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں نیب پراسیکیوٹر بھی موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارسے چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال نے ملاقات کی،،سپریم کورٹ میں چیف

جسٹس ثاقب نثار کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں نیب پراسیکیوٹر بھی موجود تھے۔ملاقات میں نیب کیسز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ نیب کی تمام تحقیقات کو خفیہ رکھا جائے۔کسی کیخلاف بھی ریفرنس دائرکرتے ہوئے رازداری یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے خلاف بھی ریفرنس دائرکرتے ہوئے اس کی تضحیک نہ کی جائے۔دوسری جانب آج پیر کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔۔چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے کہا کہ آج تک اس کیس میں دلچسپی نہیں لی کہ مسئلہ کیا ہے، ہمیں ریفرنسز کا بیک گراؤنڈ بتائیں۔جس پر نواز شریف کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو پس منظر سے آگاہ کیا۔۔سماعت کے دوران خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ وہ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء سے پہلے مکمل جرح کرنا چاہ رہے ہیں۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ واجد ضیاء پر ایک ریفرنس میں جرح ہوچکی ہے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم ٹرائل کورٹ کی کارروائی نہیں چلاسکتے، یہ احتساب عدالت کا ہی استحقاق ہے۔خواجہ حارث نے کہا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں ہوگا کہ اپیل اور ٹرائل ایک ساتھ لیکر چلیں۔۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ اپیل اور ٹرائل ساتھ نہیں چلاسکتے، آپ کی کیا تجویز ہی ساتھ ہی خواجہ حارث نے استدعا کی کہ 15 دسمبر تک کیسز مکمل کرنے کا وقت دیا جائے۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘یہ وقت بہت زیادہ ہے، اتناوقت نہیں دیا جاسکتا، ہم صرف آپ کو 6 ہفتے دے سکتے ہیں’۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دونوں نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لیے 6 ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے خواجہ حارث کو ہدایت کی کہ تحریری دلائل ہائی کورٹ میں جمع کروا دیں۔

FOLLOW US