Saturday October 19, 2024

سرکاری ملازمین کی شامت ، تحریک انصاف کی حکومت نے پہلا بڑا جھٹکا دیدیا، تنخواہوں بارے بری خبر سنا دی

پشاور(نیوزڈیسک) عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے 2 چھٹوں کا اعلان کیا گیا ، سرکاری ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفاتر میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن متعدد سرکاری ملازمین نہ صرف جمعے کو بلکہ ہفتے کو بھی دفاتر سے غیر حاضر رہے اور لمبی چھُٹیاں منائیں۔ ایسے سرکاری ملازمین کے لیے خطرے کی

گھنٹی بج گئی۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے محکمہ صحت اورتعلیم میں جمعہ کے روز ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی سفارش کر دی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی کٹوتی کے لئے مانیٹرنگ ٹیموں نے رپورٹ بھی تیار کرلی ہے ۔۔عید الاضحیٰ کی تعطیلات جمعہ کو ختم ہوگئی تھیں تاہم جمعہ کے روز بیشتر تعلیمی ادارے بند رہے ۔محکمہ صحت کے دفاتر ، اسپتالوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر تھی جبکہ ہفتے کے روز بھی حاضری انتہائی کم رہی۔مانیٹرنگ ٹیموں کے ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو ڈیوٹی پر نہ آنے والے محکمہ صحت کے ڈاکٹروں ،نرسز ،پیرامیڈیکل سٹاف ،کلاس فور ملازمین جبکہ محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور اسٹاف کی نشاندہی بھی کی گئی ہے بعض ملازمین سے ایک دن کی جبکہ بعض ملازمین سے دو دن کی تنخواہوں کی کٹوتی کی سفارشات کی گئی ہے ۔ منظوری کے بعد ان سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے غیر حاضر رہنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں کی جائیں گی۔خیبرپختونخواہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے کٹوتیوں کی سفارش کے بعد پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بھی لالے پڑ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عین ممکن ہے کہ پشاور میں لانگ ویک اینڈ منانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیوں کے بعد پنجاب میں بھی یہی طور اپنایا جائے تاکہ آئندہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔

FOLLOW US