Saturday October 19, 2024

” اپنے خاوند سے کہیں ، وہاں تشریف لے جائیں ، آج پورے آٹھ دن ہو گئے ہیں” بشریٰ مانیکا سے کیا اپیل کر دی گئی، انتہائی حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) 8 دن گذرنے کے بعد بھی وزیراعظم عمران کہاں نہیں گئے؟پیپلزپارٹی نے بڑا اعتراض اُٹھادیا،خاتون اول بشریٰ بی بی سے عمران خان کو بھیجنے کی اپیل،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ 8 دن گذرنے کے بعد بھی

وزیراعظم کا بابائے قوم قائداعظم کے مزار پر حاضری نہ دینا انتہائی افسوسناکامر ہے۔ سعید غنی نے کہاکہ حلف اٹھانے کے فوری بعد قائد اعظم کے مزار پر حاضری دینا لازمی ہے مگر لگتا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں مزار قائد پر حاضری ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔سعید غنی نے خاتون اول سے درخواست کی کہ وہ وزیراعظم کو قائد کے مزار پر حاضری کے لیئے بھیجیں

FOLLOW US