Saturday October 19, 2024

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے: نواز شریف کی ایک خواہش نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں

راولپنڈی (ویب ڈیسک )العزیزیہ سٹیل ریفرنس کی سماعت پر آئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل سے باہرکی چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق العزیزیہ سٹیل ریفرنس کی سماعت کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا ،

ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران نوازشریف کیلئے چائے منگوائی گئی جس پر انہوں نے جیل سے باہرکی چائے پینے کی خواہش کا اظہار کر دیااور نوازشریف اورلیگی رہنماچائے پینے کمرہ عدالت سے اے ٹی سی سٹاف روم گئے لیکن وہاں مناسب جگہ نہ ہونے پرنوازشریف اورلیگی رہنماواپس آگئے۔ن لیگ کے رہنماناصربٹ نوازشریف کیلئے چائے لے کرآئے تھے اورکمرہ عدالت واپس آتے ہی نواز شریف نے کمرہ عدالت میں ہی بیٹھ کرچائے پینے کیلئے وکیل سے بات کی جس پر وکیل نے نوازشریف کوکمرہ عدالت کے ڈسپلن سے متعلق آگاہی دی اور سابق وزیراعظم نے چائے کا کپ وہیں پر چھوڑ دیا۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کےمطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف،، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ای سی ایل میں نام شامل کیے جانے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔۔عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف،، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔اس صورتحال میں تینوں کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جانا انتقامی کاروائی ہے۔عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ نوازشریف،، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے نئی حکومت نے نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ کوسابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی

صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حکم دیا گیا تھا جس کے بعد تینوں مجرموں کے نام ای سی ایل میں شامل کر دئیے گئے تھے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک ٹاسک فورس بنا رہا ہوں جوبیرون ملک سے پیسا واپس لائے گی۔جو چوری کا پیسا واپس لائے گی۔امریکا کی رپورٹ ہے کہ ملک میں ہرسال 10ارب کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔جس نے بھی منی لانڈرنگ کی اس کا پیسا واپس لائیں گے۔عوام ایسے کسی لیڈر کوووٹ نہ دیں جس کاسارا پیسا اربوں روپیہ باہر پڑا ہوا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایف آئی اے کے ذریعے جومنی لانڈرنگ ہوتی ہے میں خود اس پرنظر رکھوں گا۔کرپٹ لوگ ہرجگہ موجود ہیں۔ہرادارے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔جب ہم ان پرہاتھ ڈالیں توجمہوریت خطرے میں آجائے گی۔یہ بہت شور مچائیں گے، لیکن آپ نے میرے ساتھ کھڑے رہنا ہے یا یہ ملک بچے گا یا پھر یہ کرپٹ لوگ بچیں گے۔تحریک انصاف نے حکومت بناتے ہی اہم فیصلہ کرتے ہوئے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا جو پہلے ہی ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور سزا بھگت رہے ہیں۔

FOLLOW US