Saturday May 18, 2024

متحدہ اپوزیشن کے بعد تحریک انصاف میں بھی بغاوت، پی ٹی آئی سے کس نے عارف علوی کیخلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پُرانے کارکن نے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران احمد کا کہنا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا پُرانا کارکن ہوں اور صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے اہل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بطور صدارتی اُمیدوار نامزدگی کے لیے وزیراعظم عمران خان کو

 

خط بھی لکھا لیکن ابھی تک ان کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔عمران احمد ایڈووکیٹ نے اپنے طور پر ہی صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ عمران احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں نے صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے ہیں اگر عمران خان نے کہا تو میں انتخاب لڑوں گا۔ خیال رہے کہ صدارتی انتخاب 3 ستمبر کو ہو گا جس میں صدر مملکت کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پہلے ہی عارف علوی کو اُمیدوار نامزد کیا جا چکا ہے۔ڈاکٹرعارف علوی عام انتخابات 2018ء میں کراچی کے حلقہ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدہ کی مدت 8 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔ جبکہ نئے صدر کے لیے انتخاب 3 ستمبر کو ہو گا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سوا دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کو صدارتی امیدوار کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مشترکہ صدارتی امیدوار بنانے کی مخالفت کی اور اعتزاز احسن کو صدارتی اُمیدوار نامزد کررکھا ہے۔صدارتی انتخابات کے لیے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق صدارتی اُمیدوار 30 اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتا ہے۔ اس کے بعد اسی روز ایک بجے اُمیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

FOLLOW US