Saturday October 19, 2024

مجھے تمہارا وزیر اعظم پسند ہے ۔۔۔ غیر ملکی امیگریشن آفیسر پاکستانی پاسپورٹ دیکھ کر کیا کہنے لگے؟ تفصیلات جان کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قائد ایوان منتخب ہوئے جس کے بعد بروز ہفتہ عمران خان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم عوام سے پہلا خطاب کیا جسے پاکستانی عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ وزیراعظم عمران

 

خان کے خطاب نے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھی پذیرائی حاصل کی۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور وزیراعظم پاکستان کے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم ببنے پر نہ صرف پاکستانیوں نے بلکہ غیر ملکی افراد نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور عمران خان کان وزیر اعظم بننا پاکستانی لوگوں کی خوش قسمتی قرار دے دیا۔اسی متعلق ایک صحافی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں ایک ائیرپورٹ پر جب امیگریشن آفیسر نے میرا پاکستانی پاسپورٹ دیکھا تو کہا کہ’ مجھے تمھارے وزیراعظم پسند ہیں’۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان دنیا بھر میں مقبول ہیں۔یاد رہے عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر دنیا کا ہینڈسم وزیراعظم کہا جانے لگا،۔جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے وزیراعظم ہیں اور اپنی خوبصورت شخصیت کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔تاہم کچھ سوشل میڈیاصارفین نے عمران خان اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا موازنہ شروع کر دیا۔کچھ صارفین نے بھی کہا کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو گا کیونکہ عمران خان پوری دنیا میں مقبول ہیں۔جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک غیر ملکی پاکستانی پاسپورٹ دیکھ کر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کر رہا ہے جب کہ ایک وقت تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں عزت نہیں دی جاتی تھی۔)

FOLLOW US