Friday January 17, 2025

جو کام نہیں کرے گا اس کی خیر نہیں، عمران خان نے اپنی کابینہ پر نظر رکھنے کیلئے شاندار حکمت علی تیار کر لی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قوم کو آگے بڑھنے کیلئے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان کابینہ کی کارکردگی کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے تاکہ اس بات

 

کو یقینی بنایا جاسکے کہ عوام کی رقم عوام پر ہی خرچ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کفایت شعاری اپنی ذات سے شروع کی ہے اور ہم ایک مہم کی قیادت کریں گے جس میں لوگوں پر زور دیں گے کہ وہ اپنی زندگیوں میں سادگی اپنائیں۔سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ تمام مسائل قومی سطح پر مشاورت سے حل کئے جائیں گے اور وزیراعظم ملک کو ترقی کے نئے راستے پر گامزن ہونے میں مدد دیں گے

FOLLOW US