Friday May 17, 2024

پاک فوج وائس آف امریکا کی رپورٹ پر برہم! تردید کرتے ہوئے کھری کھر ی سنا دیں

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ امریکی نشریاتی ادارے ”وائس آف امریکہ“ نے غلط رپورٹنگ کی ر وایت برقرار رکھی ، شمالی وزیر ستان میں فورسز کی فائرنگ سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکی نشریاتی ادارے کی

 

خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔ شمالی وزیر ستان میں فورسز کی فائرنگ سے کوئی شخص ہلاک یازخمی نہیں ہوا ۔ اس حوالے سے وائس آف امریکہ نے غلط رپورٹنگ کی روایت کوبرقرار رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن ضرار کے کورٹ مارشل کی کوئی یقین دہانی نہیں کر وائی گئی جبکہ حقائق جاننے کے لئے انکوائری کا حکم دیدیا گیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیر ستان کے لوگ امن پسند ہیں اور شمالی وزیر ستان میں امن کو ترجیح دیتے ہیں۔

FOLLOW US