Saturday October 19, 2024

جس رہنما کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کی خبریں چل رہی تھیں۔۔ اُس کو کون سی وزارت مل گئی؟ اعلان ہو گیا

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کابینہ میں محمدعاطف خان کوسینئر وزیر بنا دیا گیا،جبکہ عاطف خان کے پاس وزارت سیاحت کا قلمدان بھی ہوگا،تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ اورسلطان محمد خان وزیرقانون ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کی 15رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ کابینہ میں وزیراعظم عمران خان نے

 

محمدعاطف خان کواپنی پسندیدہ وزارت سیاحت کے ساتھ سینیر وزیرکا قلمدان بھی سونپ دیا ہے۔اسی طرح کابینہ میں شہرام ترکئی خیبر پختونخوا کے وزیر لوکل گورنمنٹ، تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ ہوں گے۔ سید اشتیاق محکمہ جنگلات اورحاجی قلندرلودھی کومحکمہ خوراک کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ شکیل احمد خان محکمہ ریونیو اور محب اللہ کومحکمہ زراعت کا قلمدان دیا گیا۔ڈاکٹرامجد علی منرل ڈیولپمنٹ کےوزیر ہوں گے۔ جبکہ ضیا اللہ خان بنگش کووزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا مشیرمقررکیا گیا ہے۔سلطان محمد خان وزیرقانون اور ہشام انعام اللہ خان کومحکمہ صحت کےپی کا قلمدان دیا گیا۔ کامران خان بنگش انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کے وزیر ہوں گے۔ شاہ محمد خان وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ہوں گے۔عبدالکریم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انڈسٹریزہوں گے۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خیبرپختونخواہ قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں وزیراعلی کے پی اور دیگر نے شرکت کی۔ مزید برآں آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے23 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی،پہلے مرحلے میں 23 رکنی کابینہ میں وزراء اور مشیر شامل ہوں گے۔ نئی کابینہ میں علیم خان کوپنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اورکمیونٹی ڈیولپمنٹ کاقلمدان سونپ دیا گیا۔ جبکہ علیم خان پنجاب کے سینیروزیر بھی ہوں گے۔راجہ بشارت کو پنجاب میں قانون اورپارلیمانی امورکا وزیربنا دیا گیا۔ مخدوم ہاشم بخت کووزیر خزانہ پنجاب بنا دیا گیا۔ حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز،ٹیکسیشن اورنارکوٹکس کنٹرول کا قملدان دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح سمیع اللہ چودھری کووزیر خوراک پنجاب،، فیاض الحسن چوہان کوپنجاب کا وزیر اطلاعات اورکلچر، جبکہ محمد سبطین، سردارآصف نکئی اورحافظ عماریاسر کو بھی پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔پارٹی کے سینئر رہنماء میاں محمود الرشید کوہاؤسنگ، اربن ڈیولپمنٹ اورپبلک ہیلتھ انجینیرنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ یاسرہمایوں سرفرازکوہائر ایجوکیشن اورٹورزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب،، میاں اسلم اقبال کوپنجاب کا انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کا وزیربنا دیا گیا۔ اسی طرح ملک نعمان لنگڑیال اورحسنین دریشک بھی پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ راجہ راشد حفیظ کو ریونیو کی وزارت اورملک محمد انور، چودھری ظہیر الدین اورہاشم ڈوگربھی پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

FOLLOW US