Saturday October 19, 2024

پی ٹی آئی ردعمل کی اصل وجہ 10دنوں میں سامنے آ جائے گی۔۔ میرے خلاف مہم چلانے کی وجہ کیا ہے، اور اس کے پیچھے کون ہے؟ سلیم صافی نے بتا دیا

لاہور(نیوزڈیسک) سینئر تجزیہ کار اور صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ میرے خلاف پی ٹی آئی کے ردعمل کی اصل وجہ 10دنوں میں سامنے آجائے گی،،وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات بارے پی ٹی آئی کے منفی مہم پرحیرت نہیں ہوئی،مہم چلانے والے کوآرڈینیٹر ہ کوبھی جانتا ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی

 

نے کہا کہ مجھے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات اور نوازشریف کے اخراجات بارے میں وزیراعظم عمران خان کی پوچھ گچھ کی خبر پرتحریک انصاف کا جوردعمل آیا ہے اس پرکوئی حیرت نہیں ہوئی ہے۔اس ردعمل کی اصل وجہ کچھ اور ہے جوکہ 8یا10دنوں میں سامنے آجائے گی۔یہ جومیرے خلاف پوری مہم چلائی گئی ہے ،مجھے اس بندے کا بھی پتا ہے کو اس سارے معاملے کا کوآرڈینیٹر ہے۔اور مجھے وجہ کا بھی معلوم ہے، جس کومیں وقت پرچھوڑتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں تووزیراعظم کی ترجیحات کی بات کررہا تھا کہ جب عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں بریفنگ لی توان کی ترجیح امن وامان کی صورتحال، معیشت،خارجہ پالیسی ہونی چاہیے تھی۔میں نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس کے سٹاف کی طرف سے بتایا گیاکہ نوازشریف اپنے اخراجات خود ادا کرتے تھے اور ان کے چیک بھی دیے۔اب چھٹا دن ہے کہ اس خبر کی وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی طرف سے تردید نہیں کی گئی۔تردید یہ ہوسکتی تھی کہ ایسی بریفنگ ہوئی ہی نہیں، یا پھر ان کوسٹاف نے کوئی ایسی بات نہیں بتائی۔توآج تک وزیراطلاعات حکومت کی جانب سے اس کی کوئی تردید نہیں گئی۔واضح رہے سینئر صحافی سلیم صافی نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد اپنے تجزیے میں کہا کہ عمران خان جب قوم کو کفایت شعاری کا درس دے رہے تھے اس وقت ان کی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے 250 ارکان وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل وزیر اعظم جاتے ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اخراجات کی تفصیلات طلب کیں۔انہیں بتایا گیا کہ وہ تمام اخراجات اہنی جیب سے ادا کرتے تھے۔عمران خان کو یقین نہ آیا تو انہیں نواز شریف کی طرف سے جمع کرائے گئے چیکس لا کر پیش کر دئیے گئے۔ سلیم صافی کی اس خبر پرپی ٹی آئی کے کارکنان سوشل میڈیا پرسلیم صافی کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا اوران کاذاتی ٹرائل شروع کردیا گیا۔ جس پرسلیم صافی نے اپنی بات پرڈٹے رہے اور کہا کہ میں اپنی خبر پرقائم ہوں۔

FOLLOW US