Saturday October 19, 2024

شہباز شریف سمیت ن لیگ کی بڑی بڑی شخصیات کی گرفتاریاں۔سابق پنجاب حکومت کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی و قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے بھی حساب لینا ہے اِنشا اللہ ملک کو کرپشن ا وردہشت گردی سے پا ک کر کے دم لے گی پاکستان کی تعمیر و ترقی، خوشحالی، میرٹ پر روزگار کی فراہمی، عوام کے بلند معیار زندگی صحت اور تعلیم کے شعبوں کو بین

الااقوامی معیار کے حصول اور فوری عوامی مسائل کے کلیدی حل کے لئے ہما را اور تحریک انصاف کا ویژن مشترکہ ہےپاکستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لئےاللہ پاک نے جو بھی مقام دیا ہمیشہ اپنے عہدے سے وفا کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا ہے ہمارے گھرانے کو جب بھی موقع ملا ہم نے ملک کو نیا ویژن دیااور اب ہم الائنس کی حکومت میں عوام کو مایوس نہیں کریں گے جو لوگ 10 سال سے ہمارے ساتھ اپوزیشن میں تھے وہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اِن خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے مسلم لیگ (ق) کے وفد ملک حق نواز، سید تنویر شاہ زیدی ایڈووکیٹ، ملک محمد زین، شاھد بیگ، سرفراز بھٹی، رانا نعیم خان، راؤ عبدالسمیع اور دیگرکی ذوالفقار پپن اور ملک فراز اعوان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاچوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ نے 10 سال سے پنجاب کی عوام کو یرغمال بنا رکھا تھا عوامی منصوبے جو ہمارے دور میں شروع ہوئے تھے ان کو بند کیا گیااور اب ہم انشاء اللہ 2007 سے جو سلسلہ روکا ہوا تھا وہیں سے ترقی کے سفر کا آغازکریں گے عوام کے ساتھ جو محبت کا جو رابطہ ہے اب اس کو مزید مستحکم کریں گے اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ملکرہم نے پنجاب میں زراعت، کسان کی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر کے زراعت کسان اور مزدور کی ترقی کے نئے راستے بناینگے۔تعلیم صحت کے شعبہ جات میں حیرت انگیز تبدیلیاں لائیں گے،عام آدمی کو سستا انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔

FOLLOW US