Saturday October 19, 2024

عمران خان نے اپنے ہی وزیروں اور مشیروں پر بجلیاں گرادیں، ایسی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کہ ہر کوئی خوف سے کپکپانے لگا

لاہور (سی پی پی ) عمران خان نے اپنے ہی وزیروں اور مشیروں پر بجلیاں گرادیں، ایسی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کہ ہر کوئی خوف سے کپکپانے لگا .. تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوابدیدی فنڈز ختم ، وزراء کے بیرون ملک علاج اور تمام اہم سرکاری شخصیات کیلئے فرسٹ کلاس میں فضائی سفر پر پابندی

خوش آئند ہے، سابق حکومت نے صوابدیدی فنڈز کے اربوں روپے اپنے حواریوں ، درباریوں میں تقسیم کئے،،وزیراعظم عمران خان قوم کی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،سابقہ حکومتوں نے نوٹ چھاپ چھاپ کر افراط زر میں بے تحاشا اضافہ کیا اور بیڈ گورننس کے باعث گردشی قرضوں میں خطر ناک حد تک اضافہ کر دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے،انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی امریکہ نواز خارجہ پالیسی تبدیل کرے گی، امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آ گیا ہے،طرز حکمرانی میں تبدیلی نظر آ رہی ہے،وزیر اعظم کی جانب سے سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی لائق تحسین ہے،قوم لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتی ہے،قومی خزانہ حکام نہیں عوام پر خرچ کرنا چاہیے، نئی حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا گیا تو ملک بحران سے نکل آئے گا، وزیر اعظم عمران خان اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے ،انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں عوام کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار ملا، یہی انقلاب ہے، اس انقلاب کے ہوتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی مشکل درپیش نہیں آئے گی ،عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات ایک کر دے گی۔

FOLLOW US