Saturday October 19, 2024

نیب زدہ علیم خان کو کونسا بڑا عہدہ دیا جائیگا؟ عمران خان نے حیران کن فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیب زدہ علیم خان کو کونسا بڑا عہدہ دیا جائیگا؟ عمران خان نے حیران کن فیصلہ کر لیا.. وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 30 رکنی کابینہ کے انٹرویو مکمل ہونے کے بعد کن وزراءکو کونسی وزارت ملنے کا امکان ہے ،تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے بڑی خبر آگئی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان کے زیرِ صدارت اجلاس

میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سبطین خان کو زراعت اینڈ مائننگ، عبدالعلیم خان کو بلدیات، راجا یاسر کو ہائیر ایجوکیشن ، ڈاکٹر مراد راس کو پرائمری ایجوکیشن اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت ، جہانزیب کھچی کو لائیو سٹاک کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔ محمود الرشید وزیر ہاؤسنگ، میاں اسلم اقبال سمال انڈسٹری اور فیاض الحسن چوہان متوقع وزیرِ اطلاعات ہوں گے۔پہلے مرحلے میں 15 وزیر حلف اٹھائیں گے،وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین پر مشتمل سپیشل ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس کی قیادت پارٹی کے سینئر رہنما کریں گے، ٹاسک فورس سہ ماہی بنیادوں پر وزیراعلی سمیت وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، خراب کارکردگی کرنے والوں کو پہلے وارننگ، پھر وزارت سے فارغ کیا جا سکتا ہے، وزراکوصرف ایک گاڑی استعمال کرنےکی اجازت ہوگی، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں بھی اضافی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی،اجلاس میں رہنماؤں کوسویڈش گورننس ماڈل کے بارے میں بتایاگیا، پنجاب میں سویڈش طرزحکومت کامنصوبہ تیارکیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 30 رکنی کابینہ کے انٹرویو مکمل ہونے کے بعد کن وزراءکو کونسی وزارت ملنے کا امکان ہے ،تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے بڑی خبر آگئی ..

FOLLOW US