Saturday October 19, 2024

ہمیں چھوڑ دو اور بدلے میں کتنی دولت لے لو؟ فریال تالپورنے ناقابل یقین پیشکش کر دی

لاہور(نیوزڈیسک) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے جو منی لانڈرنگ کی ہے اس میں وہ پھنس گئے ہیں۔اور ایک واقعے کا تو میں گواہ ہوں ان سےکہاگیا کہ فوج سے صلح کروا دیں۔تو انہیں کہا گیا آپ وہ پیسہ واپس کر دیں جو لوٹا ہے۔جب کہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور تو 2 بلین ڈالر پر بھی مان گئیں اور کہا کہ ہمیں 2 بلین ڈالر

کے بدلے رعایت دی جائے۔ہارون الریشد کا مزید کہنا تھا کہ مجید انور کو ٹریپ کر کے لایا گیا اور اب انہوں نے آصف زرداری کے خلاف اہم ثبوت بھی دے دئیے ہیں۔بے شک لوٹ مار نواز شریف اور شہباز شریف نے بھی کی ہے لیکن انہوں نے بہت سلیقہ مندی سے کی۔لیکن آصف زرداری کے خلاف بہت ثبوت اکھٹے ہو چکے ہیں۔عزیز بلوچ بھی گواہی دے چکے ہیں اس لیے لگتا ہے کہ اب آصف علی زرداری بچ نہیں سکتے۔اپنے کرتوت کا سامنا سب کو کرنا پڑتا ہے۔اور ہر ایک کو ہر چیز کا حساب دینا پڑے گا۔یاد رہے ینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی کو 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) کے حوالے کر دیا اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام تحقیقاتی رپورٹس جمع کرائی جائے۔خیال رہے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے دوست انور مجید کے اکاؤنٹس، 12 فیکٹریاں اور شوگر ملز سیل کی جا چکی ہیں۔جعلی اکاؤنٹس میں پائی جانے والی رقم 44 ارب کے شواہد مل گئے ہیں جبکہ 100 ارب سے زائد کی ترسیل کے شواہد ملنے کا امکان ہے۔جعلی اکاؤنٹس کے علاوہ اومنی گروپ کیخلاف بھی الگ سے تحقیقات ہونگی۔جعلی اکاؤنٹس کے مقدمے میں ہی منی لانڈرنگ کی دفعہ عائد کی جائیگی۔جب کہ ایف آئی اے نے آصف زرداریاور فریال تالپور کے گرد گھیرا مزیدتنگ کردیاہے۔ آصف زرداری اور فریال تاپور کو چوتھی مرتبہ ایف آئی اے نے طلب کرلیا ہے۔ایف آئی اے نے دونوں رہنماؤں کو 27 اگست کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد طلب کیاہے۔

FOLLOW US