Saturday October 19, 2024

ہم تحریک انصاف حکومت کی اس کام میں مدد کرنے کو تیار ہیں، ن لیگ نے بڑی پیشکش کر دی

لاہور (نیوزڈیسک )ہم تحریک انصاف حکومت کی اس کام میں مدد کرنے کو تیار ہیں، ن لیگ نے بڑی پیشکش کر دی.. پاکستان مسلم لیگ کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کو پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ سرکاری ٹی وی کے مزید دو نئے چینلز متعارف کروانے میں حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم نے پی ٹی وی کے مزید دو چینلز لانچ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، جن میں سے ایک سپورٹس چینل ہو گا جو کہ کرکٹ کے علاوہ باقی تمام کھیل دکھائے گا جبکہ پی ٹی وی سپورٹس کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے پی ٹی وی کرکٹ بنانے کافیصلہ کیا گیاہے ۔اس کے علاوہ دوسرا چینل سولہ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے لا یا جارہاہے جو کہ ان کے خصوصی پروگرامز چلائے گا ۔ہر قسم کی تجاویز کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔مریم اورنگزیب نے جب فواد چوہدری کا پیغام دیکھا تو اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ” فواد دونوں چینلز کیلئے پرپوژل پہلے سے ہی مکمل طور پر بنا ہواہے اور آپ اسے دیکھ سکتے ہیں اس سے آپ کا نیا پرپوژل بنانے میں وقت بھی ضائع نہیں ہوگا اور انہیں جلد از جلد متعارف کروایا جائے ۔اگر کہیں میری ضرورت ہوئی تو مجھے مدد کرنے میں خوشی ہو گی ۔“پاکستان مسلم لیگ کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کو پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ سرکاری ٹی وی کے مزید دو نئے چینلز متعارف کروانے میں حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں

FOLLOW US