Saturday October 19, 2024

بریکنگ نیوز ہفتے کی چھٹی بند،شیخ رشید نے دھماکہ خیز اعلان جاری کر دیا

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے میں ہفتے کی کوئی چھٹی نہیں ہے اور ریلوےکےآفیسرایک گھنٹامزیدکام کریں گے۔وزیرریلوے شیخ رشید نےلاہور میں ریلوے

اسٹیشن پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ120 دن کا ٹارگٹ ہے،ریلوے کواپنےپیروں پرکھڑا کریں گے۔فیصلہ کیا ہے کہ اس سال ہی خسارہ کم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کےوژن کےمطابق غریبوں کوحقوق دیں گے،ریلوےملازمین کےلیےرہائشی پلازے تعمیرکریں گے،ہفتہ میں ایک دن لاہور میں رہوں گا، آج میرادوسرادن ہے،کراچی،سکھر،پشاور اورکوئٹہ جاؤں گا اوروہاں ریلوےاسٹیشنزکےمسائل دورکروں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوےبہت وسیع ہے،اس میں مسائل بھی بہت زیادہ ہیں، ملک کےاہم ریلوےاسٹیشنزپرایلیویٹرلگائیں گے، ریل کے کرائے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،آن لائن ٹکٹوں کی سہولتیں بڑھائیں گے،خلاف ضابطہ ترقیوں کافیصلہ واپس لیا جائیگا۔

FOLLOW US