Sunday October 20, 2024

پھانسی پر لٹکادیں، سلیم صافی نے جذباتی پیغام بھجوا دیا خبر نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ میری وزیراعظم صاحب سے ایک گزارش ہے کہ ایک کمیشن بنایا جائے ۔ اگر میرے خلاف کسی سے بھی پیسے لینا ثابت ہو جائے تو مجھے پارلیمنٹ کے سامنے پھانسی دے دی جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ کار نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر

وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے اخراجات کی تفصیلات طلب کیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ نواز شریف اپنےا خراجات خود اپنی جیب سے ادا کرتے تھے، وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے چیکس بھی دکھائے گئے۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ساتھیوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر انکا خوب مذاق بنایا گیا۔ان کے ساتھ گزشتہ کچھ دنوں سے جو کچھ ہورہا ہے ،اس پر بات چیت کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئیے۔اس بحث کو سمیٹنے اور میڈیا پر اعتبار کو بحال کرنے کے لیے میرے وزیراعظم سے گزارش ہے کہ ایک جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جو تمام مالکان اور ہم اینکرز کے اثاثوں کی چھان بین کرے اور بے شک اس کام کا آغاز مجھ سے کریں۔اور مجھ سے پوچھیں کہ آپ کے جو اثاثے ہیں ان کو ثابت کریں۔جب کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ ہم نے کسی حکومت یا کسی لیڈر سے پیسے لیے ہیں یا نہیں۔یہ بھی دیکھا جائے کہ ہم سے کون غیر ملکی سفارتخانوں میں جا کر بوتلیں اڑاتا ہے۔اور اس بات کی بھی تحقیق کی جائے کس صحافی نے کتنا ٹیکس دیا اور کس کس نے سرمایہ داروں سے پیسے لیے۔اگر میرے خلاف کسی بھی ایجنسی یا کہیں سے بھی پیسے لینا ثابت ہو جائے تو مجھے پارلیمنٹ کے سامنے پھانسی دے دی جائے اور باقیوں کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے کہ وہ اپوزیشن نہیں بلکہ حکومتی جماعت ہے۔

FOLLOW US