Sunday October 20, 2024

‘ شیخ رشیدبھی کپتان کے نقش قدم پر چل پڑے ،بہت بڑی پابندی لگا دی گئی دھماکہ دار خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی کہانی باہر آنے پر ریلوے افسران پر برس پڑے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق ریلوے اجلاسوں کی اندرونی کہانی باہر آنے پر

شیخ رشید پریشان ہو گئے اور آج جیسے ہی اجلاس شروع ہوا شیخ رشید افسران پر برس پڑے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز اجلاس کی کہانی لفظ بہ لفظ میڈیا کو کیوں اور کس نے بتائی، شیخ رشید نے اجلاس میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کیا ہوتا ہے، کوئی کسی کونہیں بتائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے منصوبوں کی تعریف کی جب کہ پریس کانفرنس میں مخالفت کرتے رہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے آپ کو صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد حکومتی اتحاد اور اپوزیشن اتحاد نے صدارتی انتخابات پر نظریں جمالیں۔ ایک جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے تو دوسری جانب بھی اپوزیشن اتحاد نے متفقہ امیدوار لانے کے لیے سر جوڑ لیا ہے۔تاذہ ترین اطلاعات کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے آپ کو صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔آصف زرداری نے جان بوجھ کر اعتزاز احسن کا نام دیا تا کہ

ن لیگ اس پر اعتراض کرے۔اور اس کے بعد وہ اپنے آپ کو بطور صدارتی امیدوار سامنے لائیں اور اپوزیشن جماعتیں اس پر اتفاق کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نیب اور ایف آئی اے سے بچنے کے لیے خود صدارت چاہتے ہیں۔جب کہ صف زرداری نے اپنی پارٹی کو بھی بتا دیا ہے کہ اگر کوئی اور امیدوار سامنے لایا جاتا ہے تو پیپلز پارٹی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔صدراتی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی امیدوار ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) نے ان کی نامزدگی کو مسترد کردیا تھا۔21 اگست کو پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کی نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صدارتی امیدوار کی متفقہ نامزدگی الائنس کے ذریعے کی جائے گی اور اگر پیپلز پارٹی نے اتفاق نہ کیا تو (ن) لیگ کےعبدالقادر بلوچ صدارتی امیدوار ہوں گے

FOLLOW US