Sunday May 19, 2024

نئے پاکستان کے قیام کے لیے عمران خان اور وفاقی کابینہ سرگرم ۔۔۔ مگر تبدیلی کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟ انکشاف ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو و زارت کی بریفنگ لینے کیلئے آدھا گھنٹہ انتظار کرنا پڑگیا اور وفاقی سیکرٹری سمیت افسر 20 منٹ تاختر سے بریفنگ دینے آئے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت کے حکام کو وقت کی پابندی سمیت شاہی بیوروکریسی کو رویہ

درست کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمروزارت کی بریفنگ لینے کیلئے مقررہ وقت پر پہنچے تو سیکرٹری سمیت افسر موجود نہ تھے ۔ وفاقی سیکرٹری سمیت دیگر افسر 20 منٹ تاخیر سے بریفنگ دینے پہنچے ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے گزشتہ روز وزارت خزانہ سے بریفنگ طلب کی تھی جس کیلئے صبح ساڑھے نو بجے کاوقت مقرر کیا گیاتھا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بریفنگ لینے کیلئے صبح:27 9منٹ پر کمرہ اجلاس میں پہنچ گئے تو وہاں صرف ایک افسر موجود تھا ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کمرہ اجلاس میں بیٹھ کر افسروں کاانتظار کرتے رہے ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی آمد کے بعد تقریباً پندرہ منٹ بعد 9:40پر ایڈیشنل سیکرٹری سمیت دیگر افسروں کی آمد شروع ہوئی اور وفاقی سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان 9:50پر بریفنگ کیلئے کمرہ اجلاس میں پہنچے ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے تاخیر کے بعد وزارت سے متعلق بریفنگ لی اور نرم الفاظ میں بیوروکریسی کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

FOLLOW US