Sunday May 19, 2024

نواز شریف کو جیل میں ٹیلی فونک رابطے کی اجازت مل گئی، پہلی کال کس کو کی گئی اور کیا چیز مانگی؟دھماکہ دار خبر نے تہلکہ مچا دیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف کو بین الاقوامی ٹیلیفونک رابطے کی اجازت مل گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لندن فون کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔۔نواز شریف کو دو سے تین منٹ تک صاحبزادے سے ٹیلیفونک گفتگو کرنے کی اجازت دی گئی۔ نوازشریف نے لندن میں مقیم حسن نواز سے فون پر بات کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نواز شریف کو بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق با خبر رکھا جاتا ہے۔جب کہ شریف خاندان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک دو لوگوں نے نواز شریف کو بڑی اُمیدیں دلوائی ہوئی ہیں کہ ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مل جائے گی اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ تاہم آنے والے دنوں کی سیاست کی اصل صورت اگلے ایک ڈیڑھ مہینے کے اندر نکل کر سامنے آئے گی کیونکہ اگر نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلیں مسترد ہو جاتی ہیں تو انہیں کافی عرصہ جیل میں رہنا پڑے گا۔اور تب ہی ان کے مذاکرات شروع ہوں گے اور ان کی کمزور پوزیشن ہی ان سے مذاکرات کروائے گی ۔ نواز شریف جب لندن میں تھے اور واپس آنے سے قبل ثالثیوں نے ان کو مشورہ دیا تھا کہ آپ بات چیت کریں لیکن ان کا خیال یہ تھا کہ میں آؤں گا اور لاکھوں کا مجمع ہو گا۔ اب اصل بات یہ دیکھنا ہو گی کہ ہائیکورٹ میں کیا فیصلہ ہوتا ہے؟ نواز شریف اور مریم نواز کا فیصلہ ان کی اپیلوں پر ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف،،،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزا سنائی تھی۔۔نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔جبکہ سزائوں کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

FOLLOW US