Sunday May 19, 2024

صدارتی امیدوارکس کا کامیاب ہو گا ؟ کپتان نے اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب پی ٹی آئی کا امیدوار ہی جیتےگا، اتحادی جماعتوں سے پارلیمانی رہنماؤں کوصدارتی انتخاب کیلئے مہم چلانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سینئرقیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں

 

صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو صدارتی انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں یارمحمد رند اور انوارالحق کاکڑ کو صدارتی انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ جبکہ سندھ میں حلیم عادل شیخ اورپنجاب میں علیم خان کوصدارتی مہم چلانے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔اجلاس میں عمران خان نے اپنی اتحادی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ اتحادی جماعتیں بھی صدارتی امیدوار کیلئے بھرپور مہم چلائیں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کاامیدوار صدارتی انتخاب جیتے گا۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ صدارتی امیدوارکے انتخاب کے لیے پینل تشکیل دے دیا ہے۔ پینل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل میں ایک رکن پیپلز پارٹی ایک مسلم لیگ ن اور ایک غیر جانبدار پارٹی سے ہو گا۔ پینل تین صدارتی امیدواروں کا انتخاب کرے گا جبکہ ان تین صدارتی امیدواروں میں سے ایک اپوزیشن جماعتیں ایک امیدوار کو صدر کیلئے نامزد کردیں گی۔ اے پی سی میں اتفاق کیا گیا کہ پینل کل تک تین امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔ تاہم پینل اجلاس کے بعد مشترکہ صدارتی امیدوارکیلئے مختلف ناموں پرغور کرے گا۔ اجلاس کے بعد احسن اقبال نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں جمہوری پلیٹ فارم پرمتحد ہیں۔ تمام جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے اور کل تک صدارتی امیدوار کا اعلان کردیا جائے گا۔

FOLLOW US