Sunday May 19, 2024

شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز!۔۔چیف جسٹس آج کیا کرنیوالے ہیں؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کےخلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج نے ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کےلئے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ احتساب عدالت نمبر دو کے جج

ارشد ملک نے ریفرنسز میں توسیع کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کےلئے توسیع دی جائے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج ریفرنسز کی مدت میں توسیع کے حوالے سے سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف تین ریفرنسز دائر ہیں جبکہ مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر اور اسحاق ڈار کےخلاف ایک، ایک ریفرنس زیر سماعت ہے۔سپریم کورٹ نے ریفرنسز مکمل کرنے کےلئے احتساب عدالت کو چھ ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔احتساب عدالت نمبر ایک کے جج 4 مرتبہ ریفرنسز کی مدت میں توسیع حاصل کر چکے ہیں۔

FOLLOW US