Sunday May 19, 2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی کپتان کے نقش قدم پر چل نکلے ۔۔۔۔۔عوام کے دل خوش کر دینے والا اعلان کر ڈالا

پشاور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مراعات یافتہ طبقہ کو لگام ڈال کر استحصالی قوتوں کا گھیرائو کرینگے ،انصاف پرمبنی معاشرے کی تشکیل ، عوام دوست حکمرانی ، قانون کی بالادستی اور میرٹ پر فیصلہ سازی سمیت صحت اور تعلیم حکومت کی ترجیحات ہیں ، منتخب نمائندے حکمرانی

میں پائی جانے والی کمزوریوں ، انصاف کے حصول اور عوامی مسائل میں رکاوٹوں کا ادراک کریں ہم ایک ٹیم کی طرح اجتماعی فیصلہ سازی کے ذریعے عوام کو اُن کی خواہشات کے مطابق ریلیف دیں گے ، منتخب نمائندے حکمرانی میں پائی جانے والی کمزوریوں ، انصاف کے حصول اور عوامی مسائل میں رکاوٹوں کا ادراک کریں وہ وزیراعلیٰ ہائوس کے اینکسی میں ممبران صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل، اشتیاق ارمڑ ، فضل الٰہی، کامران بنگش ، آصف خان، ملک واجد خان ، پیرمصور شاہ اور عبد الکریم سے بات چیت کر رہے تھے ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ کفایت شعاری اور بے جا اخراجات اور کرپشن کی حوصلہ شکنی ترقی اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کے بنیادی محرکات ہیں، اس قوم کا مسئلہ یہی ہے کہ ماضی میں اس کے حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے کام کیا۔ سٹیٹس کو کی قوتوں کو مضبوط کیا گیا ، یہ عوام دشمنی ہے، ہماری حکومت اصلاح احوال کا بنیادی ڈھانچہ بنا چکی ہے ، استحصالی قوتوں کا گھیرائو کریں گے،مراعات یافتہ طبقہ کو لگام لگائیں گے، لاقانونیت اور بے انصافی کے خلاف ہمارے اقدامات سے سٹیٹس کو کی قوتیں کمزور ہوں گی، عوام طاقتور ہوں گے ۔ ایک ایسا سسٹم بنائیں گے

جس کے ذریعے غریب اپنا حق حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا،ہمارے سامنے بہت سارے چیلنجز ہیں، ہم نے اچھی حکمرانی بھی دینی ہے اور عوام کو فیصلہ سازی کے پورے عمل میں شریک بھی کرنا ہے،عوام کے مفادات کویقینی بھی بنانا ہے اور عوامی حقوق غصب کرنے والوں کے ہاتھ بھی روکنے ہیں۔ ہمیں کرپشن اور اقرباء پر وری کا خاتمہ بھی کرنا ہے اور وسائل کا شفاف استعمال بھی یقینی بنانا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ پر مشاورت کے لیے آج وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے جس کے بعد صوبائی وزرا کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی عمران خان نے عثمان بزدار سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں کے درمیان کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ذارئع کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ کو دو روز میں حتمی شکل دیدی جائے گی تاہم پہلے مرحلے میں 15 وزراء کو قلمدان سونپے جائیں گے جن میں تحریک انصاف کے سینئر ارکان کو بھی وزارتیں دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے لیے وزراء کے ممکنہ محکموں کے لیے متعدد نام زیر غور ہیں جن میں میاں محمودالرشید کو وزیر ہاؤسنگ اور سی اینڈ ڈبلیو، علیم خان کو وزیر بلدیات، یاسمین راشدکو وزیر صحت، سبطین خان کو وزیر زراعت اور سمیع اللہ کو چیف وہپ بنائے جانے کا امکان ہے۔

FOLLOW US