Sunday May 19, 2024

کپتان کی شاندار بیٹنگ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ ناقابل یقین خبر

کراچی(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی

مالیت 16 ارب 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 6 ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

‘تبدیلی’ اور ‘نئے پاکستان’ کے وعدوں کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی نئی حکومت نے کام شروع کردیا ہے، جو ملک میں احتساب کی نئی تاریخ رقم کرنا چاہتی ہے، لیکن عمران خان اپنے کیےگئے وعدوں پر کتنے فیصد عمل کر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی کیسی ہے، اس سب کی جانچ پڑتال کے لیے ’خان میٹر‘ نے بھی اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب خان میٹر ڈاٹ کام دراصل ایک ویب سائٹ ہے جسے صوابی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سلمان سعید نے ڈیزائن کیا ہے۔اس ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے گئے وعدوں اور کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت سنبھالنے سے قبل ایک 100 روزہ پلان کا اعلان کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے حکومت کے پہلے 100 روز کےاندر اُن وعدوں اور منصوبوں کا احاطہ کیا جائے گا، جو ابھی شروع ہی نہیں ہوئے (Not Started)، جن پر ابھی عمل جاری ہے (In Progress)، جو مکمل ہوگئے ہیں (Achieved)، یا جنہیں بالکل نظرانداز کردیا گیا ہے یعنی (Broken)۔خان میٹر ویب سائٹ کے مطابق اب تک 100 میں سے 7 دن
گزر چکے ہیں، جس کے دوران 35 وعدوں میں سے 32 وعدوں پر عملدرآمد کا آغاز نہیں ہوا ہے، 3 وعدوں پر کارکردگی دکھائی جارہی ہے، جبکہ فی الحال نہ تو کوئی وعدہ/منصوبہ مکمل ہوا ہے اور نہ ہی کوئی وعدہ توڑا گیا ہے۔تاہم جیسے جیسے وعدوں پر عمل ہوگا، ویسے ہی اس ویب سائٹ پر نئی کابینہ اور عمران خان کی کارکردگی درج ہوتی رہے گی۔اس ویب سائٹ پر لوگوں کو تبصروں اور بہتر پاکستان کے لیے مشوروں کا آپشن بھی دیا گیا ہے، لیکن کچھ اصول وضوابط کے ساتھ جو کہ ویب سائٹ پر درج ہیں۔جیو ڈاٹ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان سعید کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کی شخصیت سے زیادہ ان کا نظریہ پسند ہے، جنہوں نے آکر یہ شعور پیدا کیا ہے کہ قوم حکومت سے اپنے سوالوں کے جوابات لینے کی حقدار ہے اور حکومت جوابدہ ہے کہ قوم کا دیا گیا ٹیکس کہاں جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا اور اب اس کو حاصل کرنا بھی ان کا کام ہے جبکہ حکومت کا مقصد صرف یہ یقینی بنانا ہے کہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ‘جب رہنما اچھا ہوتا ہے تو ٹیم بھی اچھی کاکردگی دکھاتی ہے، اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں کہا کہ احتساب ہم سے شروع ہوگا لیکن عمران خان نے کہا کہ احتساب ہمارا بھی ہے، گزشتہ حکومتوں نے انفرااسٹرکچر بہتر کرنے کی بات کی، لیکن عمران خان نے بہتر انسان اور قوم بنانے کی حکمت عملی اختیار کی ہے’۔

FOLLOW US